کامونکی (نمائندہ خصوصی)بدبخت بیٹے نے بری صحبت میں بیٹھنے سے منع کرنے پر والدہ کو دوستوں کے سامنے فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں مانگٹ کالر کے پچیس سالہ جاوید جٹ کو اْس کی والدہ عابدہ پروین اکثر و بیشتر دشمن دار لوگوں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے اور آوارہ گردی کرنے سے منع کرتی رہتی تھی گذشتہ دوروز سے گاؤں میں رہتے ہوئے بھی بیٹے کے گھر نہ پہنچنے پر درد کی ماری ماں انکے ڈیرہ پر چلی گئی جہاں پر بدبخت بیٹے نے اپنی تضحیک سمجھتے ہوئے وہاں پر پڑی رائفل اٹھا کراپنی والدہ کو گولی مار کر زخمی کردیا،اکتالیس سالہ عابدہ پروین زوجہ سجاد کو ہسپتال لیجایا جارہا تھا کہ راستہ میں گاڑی خراب ہونے کے صورت میں وہ دم توڑ گئی،بعدازاں مقتولہ کی نعش کو واہنڈو ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا گیا جبکہ قاتل کو اسکے دوستوں نے رائفل لیکر بھاگنے پر پکڑ کر ایک کمرے میں بند کردیا اوراطلاع دیکر واہنڈو پولیس کے حوالے کردیا۔