گوجرانولہ:گودام پر چھاپہ،بھاری مقدار میںجعلی سیرپ،ادویات برآمد

گوجرانولہ (نمائندہ خصوصی ) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ کی سربراہی میں ڈرگ انسپکٹرز  اویس یونس، عادل مقبول، حیدر علی، ڈی ایچ او ہیومن ریسورس ہمراہ ڈاکٹر فریحہ اکرم کے ہمراہ گوندلانوالہ روڈ پر فیصل رفیق نامی دکاندار کے گودام اور فرید ٹاؤن میں گھر پر چھاپہ کربھاری مقدار میں معروف فارما سیوٹیکل کمپنی کے جعلی سیرپ،کیلشیم اور ادویات کا سٹاک برآمد، ٹیم نے کالج روڈ گوجرانوالہ میں ایک گودام پر بھی چھاپہ مار کاروائی کی جس کے نتیجے میں فارماسیوٹیکل کمپنی نبی قاسم کا ملٹی کیل ساشے بھی برآمد کیا، اس چھاپہ مار کاروائی کے تسلسل میں ٹیم نے فرید ٹاؤن گوجرانوالہ میں واقع ملزم فیصل رفیق کے گھر پر بھی چھاپہ مارا  اورنے ہزاروں کیپ، لیبل، کیپنگ مشین، فزیشن کے نمونے، برتنوں کی تیاری کے سامان برآمد کر لیے۔ ایف آئی آر ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ گوجرانوالہ کی اجازت کے بعد درج کی جائے گی۔ ڈرگ انسپکٹرز اور محکمہ صحت گوجرانوالہ نے عوام الناس سے درخواست ہے کہ استعمال سے پہلے ایسی فیل اورکیل کیلشیم ساشے کے معیار کی تصدیق کریں اور درست نسخے پر ہی استعمال کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...