نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں مسلمان لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور گھر کے 7 افراد کا خون معاف کرتے ہوئے گجرات فسادات میں ظلم کی داستان رقم کرنے والے 11 انتہا پسند ہندوئوں کو رہا کر دیا گیا۔ مسلمان لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد اس کے اہل خانہ میں 7 افراد کو قتل کر کے ظلم کی داستان رقم کرنے والے قاتلوں کی رہائی پر مجرموں کا اس طرح استقبال کیا گیا جیسے انہوں نے کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دیا تھا۔