مریم نواز سے سفیر ناروے  اور انڈس موٹرز کے سی ای او کی جاتی امراء میں ملاقات 


لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ناروے کے سفیر پر البرٹ الاساس نے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کی۔ جاتی امراء آمد پر مریم نواز نے ناروے کے سفیر کا استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اوردونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں مریم نواز سے انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی اور انڈس موٹر کمپنی  لمیٹڈ کے وائس چیئرمین شنجی یانگی نے بھی جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن