شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ''بولو اور بڑھو'' کے تحت قائم ''خاتون سہولت مرکز'' شیخوپورہ کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر جنرل اسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ ایل ڈی اینڈ سی ڈی محمود مسعود تمنا نے ربن کاٹ کر کیا اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل احسن عنائیت سندھو ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن للہ دتہ چن،افشاں نازلی، ساجد علی،رخسانہ ارشد، محمد علی، مصباح رمضان، میڈم عمرانہ عروج ، عثمان اشرف،غلام نبی ورک ،ثناء اللہ محمد عاصم و دیگر موجود تھے، سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے جاری پائلٹ پروجیکٹ ''بولو اور بڑھو'' کے تحت منڈی بہاوالدین، شیخوپورہ، کبیروالہ اور گوجرہ ''میونسپل خدمات کی بہتر فراہمی میں شہریوں کی شراکت'' کے تحت چاروں تحصیلوں کے دفاتر میں خاتون سہولت مراکز قائم ہیں جہاں پر خواتین کو درپیش مختلف مسائل کے حل اور رہنمائی کیلئے تشریف لاتی ہیں ۔
’’بولو اور بڑھو‘‘ کے تحت قائم خاتون سہولت مرکز شیخوپورہ کا افتتاح
Aug 18, 2022