ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنرکاصحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

Aug 18, 2022

 شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے پریس کلب شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری رانا عثمان اور ملک فاروق ‘ پاکستان پریس کلب کے صدر جاویدالرحمان، سینئرنائب صدرعرفان سیفی، انفارمیشن سیکرٹری ملک واجد، سیکرٹری جنرل اویس تاج اور فاروق ڈوگر، ضیاء الرحمان ، وقار خان، سید خرم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پر ملکی سلامتی ،خودمختاری اور ملائیشیا میںپاکستانیوں کے تحفظ اور ان کو دی جانیوالی سہولیات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ظہرانہ کے بعد گفتگو کرتے ملائیشیا میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان سے ملائشیا آنے والا ہرفرد پاکستان کا سفیر ہوتا ہے اور پاکستان کی عزت کا محافظ ہوتا ہے اپنی ٹیم سمیت ہمہ وقت ملائشیا میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں مصروف رہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل ملائیشیا کی مختلف جیلوں کا دورہ کیا اور وہاں بند پاکستانیوں سے ملاقات کی اور اس دوران انکے مسائل دریافت کئے اور اب انکی رہائی کیلئے جدوجہد شروع کردی گئی ہے ۔ ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے بتایا کہ کرونا کے دوران ہائی کمشن نے ملائشین حکومت کے تعاون سے 400 سے زائدپاکستانی  قیدیوں کو رہائی دلوا کر پاکستان واپس بھجوایا ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے پاکستان میں صحافی برادری کے کردار کو سراہا۔

مزیدخبریں