کوئٹہ ( اے پی پی) ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی نے ضلع کچھی بولان میں حالیہ بارشوں سیلابی کیفیت کی وجہ سے ضلع کی تمام پکنک پوائنٹس پر پکنک منانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کیا تھا تاہم گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کچھی کے اچانک دورے کے موقع پر کچھ سیاح بولان میں مختلف مقامات پر پکنک مناتے ہوئے نظر آئے ۔غفلت برتنے پر مختلف چوکیوں کے انچارج صاحبان کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیاہے۔ عوام الناس اپنی جان اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بولان میں تاحکم ثانی پکنک منانے سے گریز کریں بصورت دیگر انتظامیہ کچھی انکے خلاف سخت ایکشن لے گی۔
بولان میں دفعہ 144 کے نفاذ پر غفلت برتنے کی بناء پرمختلف لیویز چوکیوں کے انچارجوں کی انکوائری شروع
Aug 18, 2022