کوئٹہ(اے پی پی)زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے چیئرمین ،بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہاہے کہ شدیدبارشوں اورسیلابی ریلوں کے باعث زراعت کاشعبہ تباہ ہوچکاہے تیار فصلیں باغات بندات ،ٹیوب ویل،شمسی پلیٹ سمیت سب کچھ سیلابی ریلوں کی نذرہوچکاہے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے زمینداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بجلی کے پول گرچکے ہیں جبکہ مال مویشی موذی بیماری کے باعث مررہے ہیں جس کے نتیجے میں زمیندار ؒ پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 20اگست کو ایکشن کمیٹی کااجلاس طلب کیاہے جس میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائے گا اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی ،وائس چیئرمین حاجی ولی محمدرئیسانی ،حاجی نوراحمدبلوچ سمیت دیگر شرکت کریں گے۔