لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے ہاکی سٹیڈیم میں تحریک انصاف نے جشن آزادی کا بہت بڑا جشن منایا جس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ کارکنان سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی حاصل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔حکمرانوں نے ملک کو امریکہ کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کر رکھ دیا ہے کیونکہ امپورٹر حکمرانوں کا لوٹا ہوا پیسہ بیرون ملک پڑا ہوا ہے امپورٹر حکمران عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں اقتدار سے الگ ہو جائے اور فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کروائے جائیں ۔
عمران خان حقیقی آزادی ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: سعدیہ سہیل
Aug 18, 2022