میچ دن 2بجے شروع ہو گا‘گرین شرٹس کو سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ‘کنڈیشنز کا اندازہ ہوگیا ‘سیریز میں کلین سویپ کرینگے : قومی بیٹر کی گفتگو


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیدر لینڈ ز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج جمعرات کو روٹر ڈیم میں کھیلا جائیگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس کو میزبان ہالینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے ۔ قومی بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ ایسی مشکل صورتحال میں بہت کم بیٹنگ کی ہے لیکن میں خوش قسمت بھی تھا کہ میرا کیچ بھی چھوٹا، سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میرے 100 کی وجہ سے ٹیم میچ جیت گئی۔ جو بھی ہو لیکن نیدرلینڈ کے باﺅلرز نے اپنی کنڈیشن کو بہت اچھا استعمال کیا۔ ابھی ہمیں کنڈیشن کا اندازہ بھی ہو گیا ہے اور ہالینڈ کی جس طرح کی ٹیم ہے انہیں ہمیں بڑے مارجن سے ہرانا چاہیے، اگلے دو میچز میں ہم مخالف ٹیم کو بڑے مارجن سے ہرانے کی پوری کوشش کریں گے۔پہلے میچ میں ہمارے لیے بہت سی اچھی چیزیں بھی سامنے آئیں، دو کھلاڑیوں نے ون ڈے ڈیبیو کیا جس سے ہمیں اپنی سٹرینتھ کا بھی پتا چلا۔ کوشش کریں گے کہ تین صفر سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کلین سویپ کریں۔

 زلمی فاونڈیشن کو کامن ویلتھ کی ایکریڈیشن مل گئی
 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی ، زلمی فاونڈیشن کیلئے بڑا اعزاز ،زلمی فاونڈیشن کو کامن ویلتھ کی ایکریڈیشن مل گئی۔زلمی فاونڈیشن بطور نان پرافٹ آرگنائزیشن کامن ویلتھ سے منسلک ہوگئی۔ زلمی فاونڈیشن پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کامن ویلتھ سے ایکریڈیشن زلمی فیملی کےلئے اعزاز ہے۔ زلمی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کیلئے کھیلوں ، تعلیم اور تربیت/ملازمت کے پروگرام منعقد کرتے رہیں گے۔


دو ہزار بائیس میں زلمی فاونڈیشن کو راونڈا میں ہونیوالی کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ میں نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

ای پیپر دی نیشن