گوادر (نامہ نگار)نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری فشریز آدم قادربخش نے کہا ہے کہ گوادر میں مہنگائی کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے۔ مہنگائی کی ایک اہم وجہ غیر مقامی ایرانی تیل کے بیوپاری بھی ہیں جو روزانہ لاکھوں لٹر پٹرول اور ڈیزل دوسرے صوبوں میں لیجاتے ہیں۔ یہ تیل ضلع بھر میں قائم چیک پوسٹوں سے گزرتا ہے لیکن سکیورٹی اداروں کے اہلکار انکے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ صبح تک ایرانی پٹرول کے ایک ڈرم کی قیمت 27500 روپے تھی لیکن غیر مقامی بیوپاریوں نے قیمت بڑھانے کیلئے 31000 روپے مقرر کردی تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ تیل خرید کر باہر لے جائیں۔ ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں باہر سے آئی تیل بردار گاڑیوں کی کنٹانی ہور پر جانے اور انکی شہر سے تیل کی لوڈنگ پر پابندی عائد کی جائے۔