راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں مون سون شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگا کر مہم کا آغازکردیاگیا، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان اورایس ایس پی انوسٹی گیشن رائے مظہر اقبال بھی ہمراہ تھے ،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہناتھاکہ شجر کا ری مہم کا دائرہ تمام پولیس ڈویژنز اورتھانوں تک بڑھایا جائےگا،ماحولیاتی وموسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شجرکاری کی اہمیت پہلے سے زیادہ ہے ،ہم سب نے مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو بہترماحول فراہم کیاجاسکے ۔
پنجاب آرٹس کونسل میں مغلیہ برطانوی دور کے نوادارت کی نمائش
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں مغلیہ ا ور برطانوی دور حکومت کے حوالے سے فا روق ریاض کے قدیم نوادارت کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی عبداللہ محمود او ر ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد نے کیا۔نمائش میں تاریخی تالے، گھڑیال، ٹائم پیس، تلواریں، آلات موسیقی، لیمپ، برتن، سکے، کرنسی نوٹ، پوسٹ کارڈز، ڈاک ٹکٹ، تاریخی دستاویزات رکھے گئے ہیں۔ مغلیہ اور برطانوی دور کے پرانے ہتھیار، بندوقیں، تلواریں اور برچھیاں، دیڈیواور اسٹل کیمرے بھی نمائش کا حصہ ہیں۔
مہمان خصوصی عبداللہ محمود کا اس موقع پر کہنا تھا کوئی بھی معاشرہ اپنی تہذیب وثقافت کے تحفظ کے بغیر اپنی تاریخ سے منسلک نہیں رہ سکتا۔فاروق ریاض کا کہنا تھا کہ انہوں نے قدیم نوادرات کو جمع کرنے میں زندگی کے28سال صرف کیے ہیں،نمائش کامقصد لوگوں میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ پرانی اشیا قیمتی ہیں، اس لیے وہ ان کی حفاظت کریں،نمائش 19اگست تک آرٹس کونسل میں جاری رہے گی۔
انسداد ڈینگی کیلئے آر ڈ بلےو اےم سی نے صفائی ، آگاہی مہم شروع کر دی
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کمشنر راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں انسداد ڈینگی کیلئے بڑے پیمانے پرخصوصی صفائی و آگاہی مہم شروع کر دی ہے،نالہ لئی کے کناروں پر کوڑا کرکٹ کی صفائی ،نالیوں کی ڈی سلٹنگ ،خالی پلاٹوں کی صفائی اورکھڑے پانی کو ختم کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینیٹری ورکرزنے کام کا آغاز کر دیا ہے،ساتھ ہی قبرستانوں میں جھاڑیاں نکالنے اور چونا ڈالنے کا کام بھی کیا جا رہا ہے،خالی پلاٹوں کو صاف کرکے ڈینگی اور جراثیم کے خاتمے کیلئے چونے کا چھڑکاﺅ کیا جا رہا ہے۔
،شہریوں کو انسداد ڈینگی کے اقدامات سے آگاہ کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کےے، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظورتارڑ نے شہرمیں صفائی اور آگاہی مہم کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا ،آپریشنل سٹاف نے انہیںصفائی مہم پر بریفنگ دی۔