ڈینگی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بےٹھےں گے، طاہر فاروق 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کا یونین کونسل چک جلال دین کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے ڈینگی کے خلاف جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے کہاکہ جن ایریاز سے ڈینگی کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں ان علاقوں کو خصوصی طور پر فوکس کرکے فوگنگ اور آئی آر ایس کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ گھروں سے ڈینگی کیس رپورٹ ہونے کی صورت میں اردگرد کے چالیس گھروں تک چیکنگ اور بعد میں کلین سویپ کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں ڈینگی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بےٹھےں گے۔

ای پیپر دی نیشن