راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پولیس اہلکا روں کی بدعنوانی کی شکایت سامنے آنے پرایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے 2اہلکاروں کو معطل کردیا ایس پی ہیڈکوارٹرز کو معاملہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،معطل اہلکار رو ں میں کانسٹیبل حسنین اشفاق اورکانسٹیبل تیمو ر سلطان شامل ہیں،کانسٹیبل حسنین اشفاق ٹی ایچ کیوہسپتال گوجرخان جبکہ کانسٹیبل تیمورسلطان کلر سیداں میں تعینا ت تھا،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ بدعنوانی یا اختیارات سے تجاوز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ،بدعنوانی کے الزامات درست ثابت ہونے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائےگی ۔