میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال سے بےمارےاں پھےل رہی ہےں، ثناہ اللہ گھمن 

Aug 18, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن نے میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال سے بچا¶ کے لیے مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گےاجسکی میزبانی پناہ کے سیکریٹری جنرل ثناہ اللہ گھمن نے کی،صدارت سابق سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) کمال اکبر نے کی،گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکوبیٹر کے کنسلٹنٹ منور حسین، وزارت صحت سے ڈاکٹر خواجہ مسعود کے علاوہ سول سوسائٹی، ہیلتھ پروفیشنلز اور بہت سے لوگوں نے شرکت کی مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی کی ممبر ثمینہ مطلوب تھیں ثناہ اللہ گھمن نے کہا کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسو سی ایشن پچھلے 40 سال سے لوگوں کو دل اور اس سے متعلقہ بیماریوں سے بچانے کی آگائی دے رہی ہے۔
 اور وہ وجوہات جو بیماریاں پیدا کرنے کی وجہ بن رہی ہیں، وزاررت صحت کی طرف سے خواجہ مسعود نے کہا کہ شوگرڈرنکس ا یسے مشروبات ہیں جن میں اضافی شکر ہوتی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگناہزیشن کے مطابق اضافی شکر کی کھپت کل کیلوریز کے 10 فیصد سے کم ہونا چاھیے۔ ان میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال خاص طور پر بچوں اور نوعمروں کی صحت کو بہت بڑے خطرات لاحق کر دیتا ہے،ہیلتھ ایڈووکیسی انکوبیٹر کے کنسلٹنٹ منور حسین نے کہا کہ دنیا نے میٹھے مشروبات کے استعمال کو کم کرنے کے لیے اور ان کے نقصانات سے اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے کچھ پہت موئثر اقدامات کیے ہیں ہمیں بھی ان اقدامات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

مزیدخبریں