راولپنڈی (جنرل رپورٹر)جشن آزادی کی 75 سالہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ٹی ڈی سی پی ریزوٹ کلر کہار نے بھر پور انداز سے یوم آزادی منایا، ٹیبلوز،ملی نغموں اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیاگیا،مہمان خصوصی محسن فضل ریجنل منیجر سون ویلی نے کہا کہ قیام پاکستان بر صغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں ہیں ،ہمیں چاہئے کہ ہم نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے کیلئے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دیں،اور جس جوش و جذبہ سے تحریک پاکستان میں حصہ لیا روشناس کریں۔