اسلام آباد(نا مہ نگار)جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کی ناظمہ نصرت ناہید اور رکن مرکزی شوری زبیدہ اصغر نے کہا ہے کہ پورا پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور حکمران یوم آزادی پر رقص و سرور کی محفلوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں، موجو دہ ملکی حالات اور حکمرانوں کا طرز عمل ہماری شامت اعمال ہیں، حکمرانوں کی نااہلی اور اور نا اعاقبت اندیشی کے باعث رحمت بھی عوام کی آزمائش بن گئی ہے،انھوں نے کہا پاکستان جیسی نعمت عظمی برطانوی سامراج کے پنجوں سے چھین کر معجزاتی طور پر صرف 7سالہ جدو جہد کے بدلے میں عطا فرمائی اور حکمرانوں کی مفاد پرستی اور بدعنوانی کی وجہ سے یہ مقدس سر زمین 70سالوں میں بھی اپنے پیروں پر کھڑی نہ ہوسکی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی زون 2کے دورے کے موقع پردعوتی، تنظیمی اور سیاسی سر گر میوں کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کیا۔ نصرت ناہید اور زبیدہ اصغر نے کہا پاکستان جس نظریے کی بنیاد پر حاصل ہوا ہے وہ اتنا اہم تھا کہ مسلمانوں نے اپنے گھر بارچھوڑے،ماں اور بہنوں نے اپنی عزتیں لٹائیں،لیکن اس مقصد سے سچی لگن رکھنے والوں کو ہر دور میں آڑے ہاتھوں لیاگیا۔
، پاکستان کے قیام اور نظریے کو عوام الناس تک اس کی صحیح روح کیساتھ پہنچانا اور سمجھانا جماعت اسلامی کے کارکنان کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی خواتین کی رہنماں نے کہا ہمیں اپنی قیادت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، پارلیمنٹ سے لے کر گلی محلوں تک ایک موئثر آواز بننا ہے۔
ملک پانی میں ڈوبا،حکمران رقص و سرور کی محفلیں سجارہے ،نصرت ناہید
Aug 18, 2022