وفاقی پولیس کابھکاری مافیا اورپیشہ ور گداگروںکیخلاف کریک ڈاو¿ن 


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر،بھکاری مافیااور پیشہ ور گداگروں کے سدباب کیلئے بڑ ے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن جاری ہے ایس ایس پی انوسٹی گیشن فرحت عباس کاظمی کی زیر نگران سپیشل پولیس سکواڈنے ضلع بھر کی مارکیٹس، چوراہوں، شاپنگ مالز کے باہر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف اور انکے سدباب کیلئے کارروائیاںکرتے ہوئے کل 1502پیشہ بھکاریوں اور13سہولت کارگرفتار کرلئے گئے ،جن میں338عورتوں،783 بچے شامل ہیں،پیشہ ور بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کردئیے گئے ہیںاور بچوں کو ایدھی ہومز اور چائلڈ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن