کورنگی سیکٹر31 اے کی رہائشی آبادیوں سے برساتی پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی


کراچی(این این آئی)انتظامی نااہلی کے باعث کورنگی سیکٹر31 اے کی رہائشی آبادیوں سے برساتی پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی ہے،الواسع ٹاﺅن سمیت کئی رہائشی آبادیاں اورانٹر لنک سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں،ڈپٹی کمشنرزکورنگی کے نام نہاد کوآرڈی نیٹرزنے بدمعاشی کے بل بوتے پرسیوریج سسٹم کوبرساتی نالوں سے جوڑکرعلاقے میں تباہی مچادی ہے،بلدیہ کورنگی ،ایکسئین سیوریج نے پانی کی نکاسی کے لیے شکایات ردی کی ٹوکری میں پھینک دی ہیں۔بلدیہ کورنگی کی ملی بھگت سے ڈپٹی کمشنرکورنگی کے نام نہاد کوآرڈینیٹرز نے مخدوم بلاول سو سائٹی،عبدالخالق اللہ والا ٹاﺅن کورنگی کی سیوریج لائنیں برساتی نالے سے جوڑکرکورنگی سیکٹر31 اے الواسع ٹاﺅن کی رہائشی آبادی اوراورانٹر لنک سڑکوں کو پانی میں ڈوبا دیا ہے جبکہ بلدیہ کورنگی اورچیف انجینئرواٹربورڈ کورنگی سیوریج ،ایکسئین سیوریج کورنگی کی انتظامی نااہلی کے باعث محلے اور گلیاں گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اوربلدیاتی افسران سمیت بلدیاتی عملہ فیلڈ سے غائب ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس کورنگی کی مبینہ سرپرستی سے علاقے میں سرگرم نام نہاد کوآرڈینیٹرز نے بارشوں سے قبل سیوریج لائن برساتی نالے سے ملادی تھی جس کے باعث بارش کے پانی کی نکاسی کی بجائے سیوریج کا پانی نالے سے اوورفلو ہوکرمختلف رہائشی آبادیوں کے مکینوں کے لیے اذیت کا باعث بنا ہوا ہے اورپانی کوکے ڈی اے ایمپلائزانڈسٹریل ایریا نالہ کی جانب نکاس نہیں کیا جارہا ہے ۔الواسع ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں بارش کے پہلے اسپیل کے بعد سے برساتی نالہ میں ڈالا گیا سیوریج اوورفلو ہورہا ہے گلیاں محلے مسلسل گندے پانی میں ڈوبے رہنے سےتعفن اور بدبو پھیل رہی ہے جس سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہےجبکہ مکھی مچھرکی افزائش سے مختلف امراض میں اضافہ ہوگیا ہےسیاسی سماجی رہنما اور علاقہ مکین اپنی شکایات ڈپٹی کمشنرکورنگی،ایڈمنسٹریٹر کورنگی، ایکسئین سیوریج،ایس سی اور چیف انجینئر سیو ریج سے کر کے تھک گئے ہیں لیکن صورتحال بہتر ہونے کے بجائے دن بدن خراب ہو رہی ہے شہریوں کی جانب سے کی گئی شکا یتیں کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے،متاثرہ علاقے میں سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہے جس کی وجہ سے تعفن اٹھ رہا ہے،متعلقہ واٹر بورڈ کے افسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے برساتی پانی اور سیوریج کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب گلی محلے آمدورفت کی سڑکیں گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ۔
کورنگی سیکٹر31 اے
سپریم کورٹ کا فیصلہ ‘ جماعت اسلامی
 کراچی کا ہنگامی اجتماع ناظمین آج ہوگا 
کراچی(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے 28اگست کو یقینی ہونے کے حوالے سے جماعت اسلامی کراچی کے تحت ہنگامی اجتماع ناظمین جمعرات 18اگست کو بعدنماز مغرب ادارہ نورحق میں ہوگا ۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے ۔ سکریٹری کراچی منعم ظفر خان نے نظم ضلع، ناظمین علاقہ جات اور ہر یوسی کے ناظمین انتخاب کو اجتماع میں بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے ۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ 

ای پیپر دی نیشن