محتسب اعلیٰ سندھ کی مداخلت پر سات سال سے زیر التوا ءمقدمہ حل 


کراچی(پی پی آئی)صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان کی مداخلت پر سات سال سے التوا کا شکار زمین کی رجسٹرڈ لیز ڈیڈ، ناظم حاجی، چیئرمین میسرز انفاق فا¶نڈیشن کو مہیا کر دی گئی۔میسرز انصاف فا¶نڈیشن نے ستمبر 2021ئ میں ایک شکایت درج کرائی جس میں الزام لگایا گیا کہ سب رجسٹرار لانڈھی ٹا¶ن کے دفتر میں اکتوبر 2015ئ رجسٹرڈ لیز ڈیڈ رجسٹریشن کے لیے جمع کرائی تھی جو باوجود سات سال کاعرصہ گزرنے۔ واپس نہیں کی گئی اس لیے محتسب اعلیٰ سندھ سے مداخلت کی درخواست کی۔محتسب اعلیٰ سندھ نے شکایت پر کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے جس کے جواب میں سب رجسٹرار نے بتایا کہ 2015ئ میں پیش کی گئی لیز ڈیڈ کو KDA کی جانب سے کچھ وضاحتیں نہ ملنے کی وجہ سے منسوخ کی گئی۔دورانِ تفتیش مختلف تاریخوں پر KDA اور سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کے متعلقہ حکام نے سب رجسٹرار کو مطلوبہ وضاحتیں فراہم کیں اور آخر کار سب رجسٹرار نے لیز ڈیڈ ڈیجیٹل اسکیننگ کے لیے بورڈ آف ریونیو کو بھجوادی گئی۔ بعد ازاں سب رجسٹرار لانڈھی نے رجسٹرڈ لیز ڈیڈ صوبائی محتسب سندھ کے دفتر میںپیش کر دی جسے محتسب سندھ نے شکایت کنندہ کے حوالے کیا ۔ شکایت کنندہ نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سات سال بعد معزز محتسب سندھ کی مداخلت پر رجسٹرڈ دستاویزات حاصل کرنے پر کامیاب ہوا جس کے لیے وہ محتسب کا شکرگزار ہے۔
محتسب اعلیٰ سندھ 

ای پیپر دی نیشن