عدل وانصاف کے بغیر بہتر معاشرہ تشکیل نہیں پاسکتا‘ ثروت اعجاز قادری

Aug 18, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے عدل وانصاف کے بغیر بہتر معاشرہ تشکیل نہیں دیا جاسکتا،حکمران ملک میں عدل وانصاف کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے سیدنا عمر فاروق کی پیروی کرنا ہوگی ،کرپشن ،اقرباءپروری اور موروثی سیاست کرنیوالوں نے ہر دور میں غریبوں کے حقوق غصب کئے ہیں ، اداروں کے مخالف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی گرفت ضروری ہے ،ملک کے اداروں کو مضبوط ومستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ،ملک کے تمام آئینی ادارے آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے کےلئے کردار ادا رکریں ،الزام تراشی رسہ کشی کی سیاست کو ترک کرکے عوامی حقوق پر آواز بلند کی جائے ، لانڈی ،کورنگی کے مسائل سے آگاہ ہیں عوام کے مسائل اور ان کادرد سمجھتے ہیں ،عوامی مسائل حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر ملاقات کےلئے آئے ہوئے معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل دعوﺅں سے نہیں عملی کام اور جدوجہد سے سنوارا جاسکتا ہے ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے مگر حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے اس قلعے کو کمزور کیا ہے ،حکمرانوں نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے مسائل میں اضافہ اور مشکلات پیدا کی ہیں ،عوام اب ایسے چہروں اور قوتوں کو پہچان لیں ،ملک سے نفرتوں ،تعصب اور جہالت کو ختم کرکے محبت ،بھائی چارگی اور ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، اقرباءپروری ،بدعنوانی کے ناسور نے عوام کے حقوق کا استحصال اور بے روزگاری کو جنم دیا ہے ،اقرباءپروری ،بدعنوانی کا خاتمہ اور امیر وغریب کا فرق ختم کرکے یکساں تعلیمی نظام اور انصاف چاہتے ہیں ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھابارشوں سے کراچی شہر کو شدید نقصان پہنچا ہے بلوچستان اور سندھ ضلعوں کوٹری ،جامشورومیں بارشوں کے شدید نقصانات کے سبب آفت زدہ قرار دیا گیا ہے ،کراچی کی حالت زار پر روناآرہا ہے کوئی سڑک محفوظ نہیں گلی محلوںاور شاہراہوں پر پانی کھڑا ہے ،حکومت سندھ بارشوں کے متاثرین کو امدادی پیکیج دینے اور کراچی کو آفت زدہ قرار دے ۔
ثروت اعجاز قادری 

مزیدخبریں