ہیپا ٹائٹس بی،سی کے  تشخیصی پروگرام کا آغاز

Aug 18, 2022


نواب شاہ( نامہ نگار)تعلقہ قاضی احمد کے علاقے نواب ولی محمد کے بنیادی صحت مرکز(BHU) میں ہیپا ٹائٹس بی،سی کے تشخیصی پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے ،پی پی ایچ آئی کے ڈی ایم شہید بینظیرآباد عارف عباسی نے پروگرام کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر نائلہ بھٹی،ڈاکٹر عبدالرحمن اور ذیشان علی بھی موجود تھے ،نواب ولی محمد کے بنیادی صحت مرکز میں مریضوں کی ہیپاٹائٹس بی،سی کی اسکریننگ کی گئی اور مفت ویکسین لگانے کا آغاز کردیا ۔
اراضی پر غیرقانونی قبضہ
 ختم کرایا جائے‘ ریاض جویو
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) وارہ شہر کے رہائشی ریاض حسین جویو نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر نے میری گاجی کھاوڑ کے سروے نمبر 756 اور 757 میں واقع چار ایکڑ 32 گھنٹہ زرعی زمین پر قبضہ کرکے کچھ حصے پر گھر اور دکان تعمیر کروائے ہیں جس کے لیے پولیس اور روینیو افسران کو شکایت کی تاہم اس وقت تک قبضہ ختم نہیں کیا گیا جبکہ بااثر کی جانب سے جان لیوا دھمکیاں دی جارہی ہیں، میری بالا حکام سے اپیل ہے کہ قبضہ ختم کرکے میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔

مزیدخبریں