ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل‘ ڈی سی خانیوال

Aug 18, 2022


خانیوال (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے کیلئے پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ریسکیو اور ریلیف کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی ۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر، اسسٹنٹ کمشنرز محکمہ انہار، پولیس، صحت، تعلیم، زراعت، لائیو سٹاک، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی جس میں ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو1122سمیت تمام متعلقہ محکموں کوچوکس کر دیا ہے اور انہوں نے تحصیل میاں چنوں و کبیروالہ کے اسسٹنٹ کمشنرز،اری گیشن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو الرٹ بھی جاری کیاجبکہ ڈپٹی کمشنر نے دریائے راوی میں سیلاب کے خطرہ پر بیٹ کے علاقوں میں مقیم لوگوں کے فوری انخلا کا حکم بھی دے دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی بندوں پر ریلیف کیمپس قائم کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال کو مسلسل مانیٹرکیا جارہا ہے۔ انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک اور صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ریلیف کیمپس پر ادویات کا وافر سٹاک موجود دکھیں اور ریسکیو1122،لائیوسٹاک، مال و دیگر محکموں کے افسران ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔

مزیدخبریں