چور چور کا شور مچانے والے عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار: مولانا صفی اللہ


کہروڑ پکا (خبرنگار) جمعیت علماءاسلام پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ نے تحصیل امیرمولانا محمد بن عبدالرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چور چور کا شور مچانے والا عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ہے جسکی عکاسی اسکی گفتگو سے ہو رہی ہے۔عمران نیازی اپنی حکومت کے خاتمے پر امریکی سازش کا الزام لگا کر ایک طرف پوری قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں اور دوسری جانب پی ٹی آئی حکومت نے امریکہ سے کے پی کے میں گاڑیوں کا تحفہ وصول کیا انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر عمران خان نے ایک بار پھر امریکی غلامی کا دم بھرا ہے۔ یوم آزادی پر عمران خان نے کوئی اچھا پیغام دینے کی بجائے غلامی کا پیغام دیا۔عمران خان اپنی گفتگو میں جو لب ولہجہ اختیار کئے ہوئے ہیں وہ افسوسناک ہے۔
اور معاشرے کے لئے تباہ کن ہے اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے عملی نفاذ کی جدوجہد میں جے یو آئی کے کارکنان ھر قدم پر پیش پیش رہیں جے یو آئی حکومتی اتحاد کا حصہ ضرور ہے مگر اسلامی شعائر کے خلاف کسی قسم کے اقدام کا حصہ نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن