ملتا ن(سماجی رپورٹر) شیخ الاسلام حضرت بہاء الدین زکریا ملتانیؒ کے 783 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں عرس کے سلسلے میں ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا انہوں نے کہا کہ عرس مبارک کے موقع پر پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ سے آنے والے زائرین کے قیام کیلئے کالجز اور سکولز میں انتظامات کئے جائیں گے جبکہ ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات بھی فول پروف بنائے جائیں گے‘ عارضی رہائشگاہوں میں صفائی پارکنگ اور بجلی کے بھی مثالی انتظامات کئے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واسا قلعہ کہنہ کے اطراف سے نکاسی آب کے نظام کو بہتر کرے جبکہ محکمہ ریلوے خصوصی ٹرین چلانے کا بندوبست کرے۔