تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی سے ملک ترقی کر سکتا: عمر خان سگو


میلسی(نمائندہ خصوصی)تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا بنیادی حق ہے غیر نصابی سرگرمیوں سے زہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے آج کے نوجوان کل کے روشن مستقبل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر اسپائر کالج محمد عمر خان سگو نے سالانہ پروگرام کی تقریب کا کیک کاٹنے کے بعد خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی سے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں تقریب سے پرنسپل گل زمان، قمر زمان سگو، وائس پرنسپل پروفیسر شاہد چوہدری نے کہا اللہ کے فضل وکرم سے اور اساتذہ کی محنت سے طلبا وطالبات نے نمایاں پوزیشن حاصل کی پروقار تقریب میں ملک کے گلوکار رومان ملک نے قومی ترانہ کے علاوہ ملی نغمے بھی سنائے جبکہ طلباءنے خوب بھنگڑے ڈالے۔ تقریب میں عمر فاروق خان، دوست محمد خان کانجو، محمد ثقلین سگو، میاں افضل، عمر خان سگو، سرفراز خان سگو، محمد صدیق سگو سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی آخر میں ملک کی سلامتی وبقا اور ترقی کے لئے دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن