ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیں نیک نیتی سے کوششیں کرنا ہونگی: میاں جاوید آرائیں

Aug 18, 2022


خانیوال(خبرنگار)میاں جاوید گروپ کے چیئرمین میاں جاوید ارائیں نے کہا ہے کہ قومیںہمت اور مسلسل جدوجہد سے بنتی ہیں لہٰذا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک نیتی سے کوشش کرنا ہوگی وہ چک نمبر 15 ونوئی میں سردار عنصر ڈوگر،سردار ذوالفقار ڈوگر، عباس جٹ،چودری سعید کی جانب سے منعقد کئے گئے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی غلط زرعی پالیسیوں کے سبب آج کاشتکار پریشان ہے۔ہمارے تعلیمی،صحت اور دیگر اداروں کے برے احوال ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس نظام کو بہتر کرنے اور عوام دوست بنانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں انکے قدم سے قدم ملا ئے جائیں۔اس موقع پر قاری عامر شریف ضیائ، سردار سرفراز ڈوگر نے بھی خطاب کیا اور میاں جاویدآرائیں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔


روہیلانوالی میں ڈگری کالج کی تعمیر جلد شروع ہوگی: نوابزادہ بلال
خان گڑھ ( خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نوابزادہ بلال احمد خان نے گزشتہ روز ہائی سکول خان گڑھ پہنچ کر پرنسپل کا چارج سنبھالنے پر ملک خورشیدنور کو مبارکباد دی اور سکول کے حوالے سے دی جانے والی تجاویز پر عملی اقدامات کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روہیلانوالی میں ڈگری کالج کا کام بھی جلد کام شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محدود فنڈز کے باوجود بھی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ خانگڑھ شہر میں سیوریج سسٹم کو جلد اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ خانگڑھ بائی پاس کی مرمتی کیلئے بھی جلد فنڈز کا اجراءیقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر نوابزادہ ظفرمحمودخان، نوابزادہ وقاص ہمایوں خان، شیخ رضوان فضل کورا، ملک رضوان الرحمنٰ، مہرراشدنصیرسیال، شاہداقبال ملک، کریم بخش کھچی، ملک عبدالغفور سندیلہ، ملک ندیم اعوان سمیت اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں