ملتان( سماجی رپورٹر ) کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جشن آزادی کے نام پر ناچ گانے کی مذمت کرتے ہیں اور اسے نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان سے انحراف اور غداری قرار دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری ، نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ ، مولانا سید عطاءاللہ ثالث بخاری ، مرکزی ناظم اعلی مولانا محمد مغیرہ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف حکومتی اتحادیوں کیلئے ہی نہیں پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے اسکے ذمہ داران کیخلاف تادیبی کارروائی کر کے اس کو منظر عام پر نہ لایا گیا تو یہ ایک دوسرا المیہ ہوگا۔ انہوں نے سود کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں جو بل پاس کیا گیا ہے اس کہ حوالے سے کہا کہ گو یہ ابتدائی درجہ کا معاملہ ہے لیکن مجلس احرار اسلام اس کا خیر مقدم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی شرعی عدالت کے سود سے متعلق فیصلے پر عملدربر آمد کرایا جائے۔
کنونشن سنٹر میں ناچ گانا نظریہ پاکستان سے انحراف ‘ مجلس احرار اسلام
Aug 18, 2022