مشکل حالات میں افغان عوام کی امداد جاری رکھیں گے:امریکہ

Aug 18, 2022


لا ہور ( نوائے وقت رپورٹ )امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں 20 سالہ امریکی مشن کے خاتمے کو تقریباً ایک سال ہوگیا، افغان انخلا کے ایک سال بعد آ ج ہم پہلے سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں۔امریکی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آ ج ہم عالمی خطرات،چیلنجوں اور مواقع پر بہتر توجہ دینے کے قابل ہیں اور فوجی مشن کے خاتمے کا مطلب افغانستان میں سفارتی اور فلاحی مشن کا خاتمہ نہیں ہے۔امریکی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں امریکی حکومت نے تحفظ کے غیرمعمولی اقدامات کیے،حال ہی میں کابل میں القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری کی ہلاکت اس کا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات میں ہم افغان عوام کی فلاحی امداد جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں