پنجاب حکومت قانون سازی کر کے بلدیاتی انتخابات کرائے: نیلی بار


ملتان (سماجی رپورٹر) پنجاب کی نومنتخب حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری عملی اقدامات کرے اور فی الفور صوبے میں مقامی حکومتوں کی قانون سازی کرکے انتخابات کا اعلان کرے۔ موجودہ سیاسی کشمکش کی وجہ سے بڑھنے والی مہنگائی سے عوام انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے اچھی گورننس اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، مزید برآں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جہاں پنجاب حکومت کو فی الفور توجہ دینی چاہیے۔ نیلی بار نیٹ ورک کی طرف سے ملتان سٹی کی نما ئندگی اسرار احمد چوہدری ، ملتان صدر سے ڈاکٹر اسلم جوئیہ ، شجاع آباد سے جویریہ ، جلالپورپیر والا سے شہباز حسین ، جہانیاںسے شائستہ بخاری اور لودھراںسے محمد عادل کھوکھر نے کی۔اس موقع پر 6اضلاع پر مشتمل ریجنل نیٹ ورک نیلی بار کے کنو ینرڈاکٹر اسلم جوئیہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے باقی صوبوں کی طرح ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بھی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے تاکہ مقامی سطح کے مسائل جلد از جلد حل ہو سکیں اور جمہوریت پروان چڑھ سکے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...