جامعات  نے تعلیم کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا: ہائیر ایجوکیشن کمشن 

اسلام آباد (نامہ نگار) ہائر ایجوکیشن کمشن کی طرف سے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کو لکھے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ جامعات کے سربراہ کی پوسٹ کے خالی ہونے سے چھ مہینے قبل نئی تعیناتی کے حوالے سے کام شروع کیا جانا چاہیے، تاکہ تدریسی و انتظامی امور متاثر نہ ہوں۔ ملک بھر کی پرائیویٹ کے ساتھ ساتھ سیکٹر جامعات نے بھی تعلیم کو پیسہ کمانے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ سرگودھا یونیورسٹی میں اس وقت نہ تو کوئی وائس چانسلر موجود ہے نہ ہی رجسٹرار اور نہ ہی خزانچی، جامعہ نے دس سال کے قلیل عرصے میں صرف پیسے کمانے کی غرض سے ساڑھے آٹھ سو کے قریب  پرائیویٹ کالجز کو الحاق دیا۔ وہ ایک ایک کمرے اور دس دس مرلے کے گھروں میں قائم ہیں، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیٹیکل لیڈرشپ شعبہ اعلی تعلیم میں کوالٹی اور اصولوں پر مکمل عمل درآمد کیلئے تعاون کریں۔
خط

ای پیپر دی نیشن