کرونا : مزید 5افراد لقمہ اجل، 156مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (خبر نگار‘ شنہوا‘ این این آئی) وزارت صحت نے گزشتہ روز بتایا کہ منگل کو ملک میں کرونا وائرس کے 526 نئے کیسز کا اندراج ہوا‘ نئے اضافے کے بعد ملک میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 64 ہزار 231 ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس سے ملک میں 5 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد اس مرض سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 30 ہزار 542 ہوگئی ہے۔ منگل کو کرونا وائرس کے 19 ہزار 312 ٹیسٹ ہوئے جس میں مثبت شرح 2.72 فیصد رہی۔ اس وقت 156 مریض ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل ہیں۔  انکی حالت تشویشناک ہے۔ محکمہ صحت خیبر پی کے نے ہسپتال میں داخل ہونے یا آپریشن کرانے سے قبل مریضوں کیلئے کرونا ٹیسٹنگ کرانا لازمی قرار دیدیا ہے جبکہ صوبے میں رواں سال کے دوران پہلی بار ایک ہی روز میں وائرس سے 3 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 59 کروڑ22 لاکھ 97 ہزار 394 ہوگئی۔ امریکہ 9 کروڑ31 لاکھ  40 ہزار 979 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ42 لاکھ 86 ہزار 256 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 44 لاکھ  55 ہزار 445  مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
کرونا

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...