ہرات (نوائے وقت رپورٹ) طالبان سے باغی ہونے والے کمانڈر مولوی مہدی مجاہد آپریشن میں مارے گئے۔ طالبان حکام کے مطابق مولوی مجاہد کو ہرات میں آپریشن کے دوران مارا گیا۔
مولوی مہدی ہرات کے راستے ایران بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق چند ماہ پہلے مولوی مہدی مجاہد طالبان سے اختلافات کے باعث باغی ہو گئے تھے۔ سابق طالبان کمانڈر بامیان کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھتے تھے۔
مولوی مہدی ہلاک