یورپی یونین صرف نام کی جمہوری‘ سچ سننے سے انکاری ہے: وزیراعظم پولینڈ

Aug 18, 2022

وارسا (اے پی پی) پولینڈ نے جرمنی اور فرانس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کی کمزور ریاستوں کی بات کو کم اہمیت دیتے ہیں اور اس بات پر زور دیا ہے کہ یورپی یونین میں سامراجیت  کے خطرے سیاسی طرح لڑنے کی ضرورت ہے جس طرح روسی سامراج کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات پولینڈ کے وزیراعظم ماتیوسز  موراویکی نے بدھ کو جرمن اخبار ڈی ویلٹ میں شائع ہونے والے مضمون میں کہی۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ یورپی یونین صرف نام کی جمہوری ہے کیونکہ جرمنی اور فرانس روس کی جانب سے درپیش خطرے سے متعلق اٹھنے والی آوازوں کو نظر انداز کرتے ہوئے حقیقی طاقت کے استعمال کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اس وقت ناکافی طور پر مربوط ہے کیونکہ وہ سچ سننے سے انکاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین خاص طور جرمنی اور فرانس کے بلاک میں سیاسی غلبہ کے تحت روسی توسیع پسندی کے بارے میں پولینڈ کی وارننگز پر سنجیدگی سے توجہ دینے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رکن ممالک برابر ہیں لیکن سیاسی حقائق یہ ظاہر  کرتے ہیں کہ جرمنی اور فرانس کا غلبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے اندر سامراجیت کے خطرے" کا اب بالکل اسی طرح مقابلہ کیا جانا چاہیے جیسا کہ روسی سامراجیت کا مقابلہ  ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ مشترکہ مفادات اور مساوات کو یورپی یونین کے اصولوں میں سب سے اوپر رکھا جائے اور اس سلسلے میں اصلاحات لائی جائیں۔
پولینڈ/ الزام

مزیدخبریں