اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت لائیو سٹاک اور ڈیری سیکٹر میں اصلاحات کے ذریعے ترقی لانا چاہتی ہے۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ کی زیر صدارت وزیر اعظم کی جانب سے لائیو سٹاک کے حوالے سے ٹاسک فورس کا تیسرا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لائیو سٹاک کے شعبے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے کے بعد آئندہ چند روز میں سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ فوری طور پر قابل عمل سفارشات کو ترجیح دی جائے تاکہ ان پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد ہو سکے۔ اجلاس میں شرکا نے ڈیری، گوشت، پولٹری، جانوروں کی غذائیت اور نسل کی بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور ان پر تبادلہ خیال کیا۔
طارق بشیر چیمہ
سفیروں کی واپسی کا فیصلہ‘ ترکیہ سے تعلقات بحال کریں گے: اسرائیلی وزیراعظم
مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل ترکیہ کے ساتھ مکمل تعلقات بحال کرے گا۔ دفتر اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل ترکیہ تعلقات کو مکمل سفارتی تعلقات کی سطح پر لایا جائے گا۔ دونوں ممالک کے سفیروں اور قونصل جنرلز کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات 2010ء میں منقطع ہوئے تھے۔
اسرائیلی وزیراعظم