کابل کی مسجد میں دھماکہ ، 35نمازی شہید، 5بچوں سمیت 27زخمی

Aug 18, 2022

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان دارالحکومت کابل  کی مسجد میں دھماکہ سے 30 نمازی شہید جبکہ27د زخمی ہو گئے۔ دھماکہ  صدیقی مسجد میں نماز مغرب کے دوران ہوا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔ مرنے والوں میں صدیقی مسجد کے امام شامل ہیں۔ دھماکہ خیر خانہ کے علاقے میں ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد میں دھماکہ نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ ترجمان کابل پولیس خالد زادران نے بتایا دھماکہ  مسجد کے اندر ہوا ہے۔  دھماکے کی شدت سے قریب کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور  عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ طلوع نیوز کے مطابق دھماکہ کابل کے علاقے پی ڈی ایم 17 میں ہوا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اب تک 27 افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر افغان مبلغ امیر محمد کابلی کی تصاویر بھی زیر گردش ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں وہ بھی شامل ہیں۔ اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
 کابل دھماکہ 

مزیدخبریں