2007ء میں قائم ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی مستقل سربراہ سے محروم 

Aug 18, 2022

اسلام آباد (رانا فرحان اسلم) اسلام آباد میں 2007ء میں قائم ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (ہوٹا) گذشتہ عرصہ سے مستقل سربراہ سے محروم ہے جس کی وجہ سے کیسز التواکا شکار ہیں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مریضوں کی جانب سے وفاقی قومی وزیر صحت و دیگر حکام سے نوٹس لینے اور مستقل سربراہ کی فوری تعیناتی اور کیسز میں تاخیر کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم انسانی اعضاء اور ٹشوز کی پیوند کاری کی نگرانی کیلئے ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (ہوٹا) گذشتہ کافی عرصہ سے مستقل سربراہ کی تعیناتی سے محروم ہے جس کی وجہ سے مریضوں کے کیسز التواء کا شکار ہیں۔
محروم 

مزیدخبریں