ناقص اجزا: ملتان،خانیوال،وہاڑی اور میلسی میں پاپڑ فیکٹریوں،ہوٹل،بیکریوں کو جرمانے

Aug 18, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر) فوڈ سیفٹی کی ملتان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں جاری ہیں ملتان میں 2 پاپڑ فیکٹریوں کو خوراک میں کھلے رنگ کی ملاوٹ، آئل تبدیل نہ کرنے، ناقابل سراغ خام اجزاء کے استعمال اور آلودہ مشینری ہونے پر 65 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔ اسی طرح ملتان میں بیکری کو خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ کی ملاوٹ کرنے پر 30 ہزار، ہوٹل کو کھانوں میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اس کے علاو¿ہ خانیوال میں کھویا پروڈکشن ہونٹ کو دودھ میں مردہ مکھیاں پائے جانے، حشرات کی بھرمار اور مناسب لیبلنگ نہ کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ وہاڑی کے علاقے بوریوالا میں مصالحہ چکی کو غلط ایکسپائری ڈیٹ درج کرنے، آلودہ مشینری کے استعمال جبکہ میلسی میں بیکری کو خوراک میں کھلے رنگ کی ملاوٹ کرنے پر 15، 15 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔

مزیدخبریں