خانیوال(خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما خان ظفر خان نے کہا کہ صوبائی حلقہ 209 کے ضمنی الیکشن میں حیران کن نتائج دیں گے یہ حلقہ مسلم لیگ ن کا حلقہ ہے اور یہ نشست بھی مسلم لیگ ن کی ہے عوام کے تعاون سے مسلم لیگ ن ہی جیتے گی ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے مذید کہا کہ مشرف دور سے مسلم لیگ ن کا پرچم بلند کیے ہوئے ہیں، حالات جو بھی ہوں ہم نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹکٹ کا جو بھی فیصلہ ہو گا اسے قبول کریں گے۔