ملتان( نمائندہ خصوصی)ہیلپرزبزنس فورم ، قومی امن کمیٹی کینٹ، مرکزی انجمن تاجران وسول سوسائٹی کینٹ کے زیراہتمام یادگار شہداء لالک جان شہید چوک پر وطن عزیز پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی آزادی تقریبات کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، سماجی راہنماءصائمہ علی، چیف انسٹرکٹر شہری دفاع قاری خواجہ عاشق حسین، مرکزی تاجروسماجی راہنماءملک زاہد اعوان، کلب عابد خان ، خواجہ دلشاد احمد اور رانامبشررئیس نے کہا وطن عزیز پاکستان کو معاشی، اقتصادی اور دفاعی لحاظ سے مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے بحثیت قوم مثبت کردار ادا کرنا چاہیے سب سے پہلے پاکستان کے سلوگن پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے لسانی اور مسالک کی بنیاد پر ہمیں تقسیم کرنے والوں کی ناپاک کوششوں کو ناکام بنانا ہوگا تقریب میں نرگس خان ، فوزیہ، ریاض بانو، محمدجمیل، ایان قریشی، فراست خان، سیف اللہ ملک، فیض گجر، وسیم بشیر سمیت شریک تھے تقریب میں پاکستان کے قومی ہیروز اور افواج پاکستان کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ٹیبلوز پیش کئے گئے اور ملکی امن و سلامتی کےلیے دعا کرائی گئی۔
سب سے پہلے پاکستان کے سلوگن پر عمل کی ضرورت ہے‘سماجی رہنما
Aug 18, 2022