چینی ماہرین سی پیک کے تحت  مکئی میں تعاون کے خواہاں 

Aug 18, 2022

بیجنگ (آئی این پی ) چین کے مکئی ماہرین نے کہا ہے کہ چین میں سائیلج مکئی کی بہت زیادہ مانگ ہے، سائیلج کارن فیڈ کی موجودہ پیداوار کافی نہیں ہے۔ہم پاکستان کے ساتھ تعاون سے زیادہ خوش ہیں۔ چینی مکئی کی کئی اقسام پاکستان میں کاشت کی جا سکتی ہیں۔ مستقبل مکئی سے متعلق ٹیکنالوجی کے تبادلے کیلئے امید افزا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی مکئی کی 70 فیصد درآمدات امریکہ سے اور 29 فیصد یوکرین سے آتی ہیں۔عالمی سیاسی اور سماجی ہلچل کے درمیان، چین کی مکئی کی درآمد کی مانگ بتدریج پھیل رہی ہے۔

مزیدخبریں