خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان میں تیز ہواوں،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(خبر نگار)محکمہ موسمیات کے مطابق 18اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ،بدین،حیدرآباد، دادو، جام شورو، سکھر، لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے18اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان،قلات،خضدار،لسبیلہ، آواران،تربت،پنجگور،پسنی،جیوانی، اورماڑہ،گوادر، ڈی آئی خان، لکی مروت ، رحیم یار خان،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جمعرات کے روز سندھ،بلوچستان ، پنجاب، خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران سندھ، مشرقی بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور جنوبی خیبر پختو نخوا میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش ملی میٹرپنجاب اٹک 93، لیہ 56، بہاولپور ایئرپورٹ 58، سٹی 44، کوٹ ادو 47، ڈی جی خان 41، اسلام آباد سید پور 30، گولڑہ 26، زیرو پوائنٹ20، بوکرہ 06، خان پور 28، ملتان سٹی 23، ایئرپورٹ 14، راولپنڈی شمس آباد 22، کچہری، چکلالہ 05)، مری 16، رحیم یار خان 14، خانیوال 13، بہاولنگر 12، سرگودھا، جھنگ 09، بھکر 04،ٹوبہ ٹیک سنگھ، نور پور تھل 02، ساہیوال 01، سندھ: ٹھٹھہ 79، ٹنڈو جام 58، خیرپور 56، چھور 46، میرپور خاص 35، سکھر 31، کراچی (گلشن حدید 29، صدر 23، قائد آباد 17، کورنگی 09، اولڈ ایریا ایئرپورٹ، جناح ٹرمینل، گڈاپ ٹان، سعدی ٹان، یونیورسٹی روڈ 05، کیماڑی، ناظم آباد 04، ڈی ایچ اے، فیصل بیس 03، سرجانی، اورنگی 01)، حیدرآباد 24، جیکب آباد 23، مٹھی 18، شہید بینظیر آباد 16، پڈعیدن 14، لاڑکانہ 13، روہڑی 07، سکرنڈ 06، دادو 04، موہنجو داڑو 03، خیبر پختونخوا: چراٹ 57، باچا خان (ایئرپورٹ) پشاور31، مالم جبہ 29، بنوں 25، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 20، سٹی 09)، کاکول 16، پٹن 15، کالام 14، پاراچنار 13، دیر (بالائی 08، زیریں 05)، بالاکوٹ، مردان 03، سیدو شریف 01، گلگت بلتستان: بونجی 17، گوپس، چلاس 08، گلگت 06، بابوسر 04، بگروٹ 03، استور 03، اسکردو 01، بلوچستان: قلات، بارکھان 08، ژوب 07، گوادر 03، کوئٹہ (سٹی 02، سمنگلی 01)، تربت 01، کشمیر: کوٹلی 15، مظفر آباد (سٹی 12، ایئرپورٹ 07)، راولاکوٹ 11 اور گڑھی دوپٹہ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی42 اوردالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 بارش کا امکان

ای پیپر دی نیشن