چین سی پیک کے تحت پاکستان میں مکئی کی پیداوار میں اضافہ کیلئے میں تعاون کے خواہاں 

 اسلام آ باد  (نوا ئے وقت رپورٹ )  چین  کے مکئی ماہرین نے کہا ہے کہ چین میں سائیلج مکئی کی بہت زیادہ مانگ ہے، سائیلج کارن فیڈ کی موجودہ پیداوار کافی نہیں ہے،ہم پاکستان کے ساتھ تعاون سے زیادہ خوش ہیں، چینی مکئی کی کئی اقسام پاکستان میں کاشت کی جا سکتی ہیں ، مستقبل مکئی سے متعلق ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے امید افزا ہے گوادر پرو کے مطابق چین کی مکئی کی 70 فیصد درآمدات امریکہ سے اور 29 فیصد یوکرین سے آتی ہیں،عالمی سیاسی اور سماجی ہلچل کے درمیان، چین کی مکئی کی درآمد کی مانگ بتدریج پھیل رہی ہے۔ چینی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اس سال جون میں چین کے شمال مشرقی علاقے  خاص طور پر لیاو ننگ اور جی لن  سیم زدہ  ہونے سے  مکئی کی پیداوار  خطرے میں پڑ  گئی  ہے ،  اس  کی وجہ سے پیداوار میں 6 سے 8 ملین ٹن کا نقصان ہوا۔گوادر پرو کے مطابق  دریں اثنا  پاکستان کی مکئی کی پیداوار گزشتہ دہائیوں  کی نسبت زیادہ  رہی ہے: صرف پنجاب میں، مکئی کی پیداوار  794,000 ٹن سے بڑھ کر مالی سال 2020-21  میں 8.04 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے ، اسی عرصے کے دوران کاشت رقبے  میں  130 فیصد اضافہ ہوا۔   مان لیا کہ پاکستان کو بھی خطرات کا سامنا ہے، اس سال گندم کی کٹائی نے گھریلو غذائی تحفظ کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ گزشتہ کئی مہینوں سے پاکستان کو فصلوں کی برآمدات جاری رکھنے کے بارے میں بحث جاری  ہے۔ تاہم  چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے لائی گئی تجارتی سہولت اور عالمی منڈی میں زبردست تبدیلیوں کی وجہ سے مواقع کی کھڑکی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ دو آ ہنی  بھائیوں کے تقابلی فوائد کو کیسے ملایا جائے اور بہترین مفادات حاصل کیے جائیں یہ پوچھنا زیادہ اہم سوال ہے۔  چین میں مکئی کے ماہرین نے گوادر پرو کو بتایا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے سے زیادہ خوش ہیں۔ بیجنگ اکیڈمی آف ایگریکلچرل اینڈ فاریسٹری سائنسز کے کارن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایکسپرٹ  چا ؤ جیورن نے کہااس وقت چین میں مکئی کا تقریباً 65  فی صد  جانوروں کی خوراک کے طور پر اور 30  فی صد  کو صنعتی پروسیسنگ کے لیے خام مال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے،چین میں سائیلجمکئی کی بہت زیادہ مانگ ہے، میں نے کئی اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں ذکر کیا ہے،چین میں مویشیوں کو اعلیٰ قسم کی سائیلج مکئی   کھلانے کے لیے، مکئی کی کاشت کے لیے کم از کم 4.95 ملین ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں تقریباً 15 ملین دودھ  والی  گائے اور تقریباً 100 ملین گوشت والی  گائے   ہیں، ظاہر ہے کہ سائیلج کارن فیڈ کی موجودہ پیداوار کافی نہیں ہے۔  چاؤ نے بیجنگ کے یو جیاو انٹرنیشنل سیڈ انڈسٹری ٹیکنالوجی پارک میں ٹیسٹ فیلڈ کی نمائش کرتے ہوئے  بتایاہمارے پاس اعلی پیداوار، کیڑوں سے بچنے والے بیج، معروف کاشت کی تکنیک اور نسبتاً جدید کٹائی کی مشینیں ہیں۔  انہوں نے کہا 2011 میں ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے بعد سے اب تک مکئی کے بیجوں کی 100 سے زائد اقسام کی افزائش کی جا چکی ہے۔ ڈرپ اریگیشن ٹیکنالوجی کو ٹیسٹ کے میدان میں دیکھا جا سکتا ہے ? ایک آبپاشی کا طریقہ جو چین کے سنکیانگ اور اندرونی منگولیا کے علاقے میں مقبول ، پانی اور توانائی دونوں کو بچاتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق  چاؤ نے انکشاف کیاچین میں 1 ایکڑ مکئی کی اوسط پیداوار 4.8 ٹن تک پہنچ سکتی ہے۔ ہم نے مکئی کی ایسی اقسام بھی تیار کی ہیں جو سی چھوان، ہائی نان اور زن جیانگ کے ٹیسٹ فیلڈ میں زیادہ درجہ حرارت کے خلاف مزاحمت کر سکتی ہیں، گرمی کی برداشت کی بالائی حد 40 ڈگری ہے۔ اگر پاکستانی کسانوں کے لیے گرمی ایک مسئلہ ہے، تو ہم تعاون کرنے میں زیادہ خوش ہیں۔  تاہم کسان مکئی کی کاشت میں سرمایہ کاری کرنے سے کتراتے ہیں۔ مکئی کے کھیت میں ملازمتوں کے لیے  روزانہ اوسط تنخواہ 200 یوآن ہے، بہت سے کسان بڑے شہروں میں ملازمت کے مواقع تلاش کرتے ہیں۔ سیڈ انڈسٹری ٹیکنالوجی پارک کے حکام نے   گوادر پرو کو  بتایاہم نے 8 سال پہلے کئی پاکستانی تاجروں کے ساتھ تعاون کی کوشش کی تھی لیکن پھر  اس کوشش کو روک دیا گیا تھا کیونکہ غیر موثر مواصلات کی وجہ سے اعتماد کے مسائل پیدا ہوئے تھے،سی پیک کے آہستہ آہستہ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں معمول پر آ گئی ہیں، مجھے یقین ہے کہ مستقبل مکئی سے متعلق ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے امید افزا ہے۔

ای پیپر دی نیشن