ایس ای سی پی نے لیپ پروجیکٹ کا ساتھ اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کا آغازکردیا

Aug 18, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے لیپ پروجیکٹ کا ساتھ اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن کا آغازکیا جس سے آسان رسائی ، بہتر تنظیمی کارکردگی ، کاروبار ی آسانی،شفافیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ایس ای سی پی کنسلٹنگ فرم ارنسٹ اینڈ ینگ کے تعاون سے کئی سنگ میل حاصل کر چکا ہے، بشمول محفوظ ٹرانزیکشن رجسٹری کا قیام، بزنس پروسیس ری انجینئرنگ کا نفاذ اور ایک نئی کارپوریٹ رجسٹری کے قیام میں پیش رفت شامل ہیں۔ایس ای سی پی نے ارنسٹ اینڈ ینگ کے تعاون سے دو روزہ ڈیزائن ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد کمیشن کی اعلیٰ انتظامیہ کو ایس ای سی پی کے ڈیجیٹلائزیشن کے روڈ میپ  سے متعارف کرنا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ایس ای سی پی کے چیئرمین عامر خان نے کہا، "ایس ای سی پی کا ڈیجیٹلائزیشن کا تبدیلی کا سفر صارف کے تجربے کو بہتر بنائے گا، کاروبار کرنے کے ماحول کو بہتر بنائے گا اور ریگولیٹڈ سیکٹرز میں جدت کو فروغ دے گا۔
 ڈیجیٹلائزیشن
 

مزیدخبریں