حکومتی پزیرائی نہ ملنے کا اب  سوچنا چھوڑ دیا: شہروز کاشف

لاہور(اسپورٹس رپورٹر)کم عمر ی میں دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے کوہ پیما شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ حکومتی پزیرائی نہ ملنے کا اب سوچنا چھوڑ دیا ہے۔ استقبال کیلئے فیملی ہی کافی ہے۔ 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیاں سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنا ہدف ہے۔کوہ پیما شہروز کاشف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد جب سکردو سے لاہور پہنچے تو ان کے والدین بھائیوں اور دوستوں نے ان کا استقبال کیا۔شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند دو چوٹیاں جی ون اور جی ٹو یکے بعد دیگرے سر کیں، اس طرح شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیاں سر کرنا ہے۔ چین کی 2 چوٹیاں سر کرنے کیلئے انہیں پر مٹ درکار ہے، حکومت اس سلسلے میں ان کی مدد کرے۔ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف کی حوصلہ افزائی کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ 

شہروز کاشف نے کہا کہ اب محسوس کرنا چھوڑ دیا ہے، اس کیلئے فیملی ہی کافی ہے۔نیپال میں 8 ہزار میٹر سے بلند 2 چوٹیاں سر کرنے کی مہم کا آغاز شہروز کاشف آئندہ ماہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن