شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، رپورٹ میں کہاکیاگیا ہے؟

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ شہبازگل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے، ضرورت پڑھنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہبازگل کو سانس میں مسئلہ اور وہ جسم میں درد محسوس کررہے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ای سی جی میں بھی مسئلہ ہے ۔میڈیکل رپورٹ میں کہنا تھا کہ کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب شہبازگل کودرد ہے، شہباز گل کا فوراً ای سی جی کیا گیا تھا۔میڈیکل رپورٹ میں مزید ٹیسٹس کروانےکا بھی کہا گیا ہے۔میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا کہ شہبازگل کا ایکس رے ، یورین،دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، شہبازگل کے مزید طبی معائنے کی ضرورت پڑھ سکتی ہے۔شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ ڈسٹرکٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ 4 سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن