شہبازگل تشدد کیس کی سماعت سوموار تک ملتوی ہوگئی ہے۔عدالت نےکہا ہے کہ تشدد سے متعلق ابتدائی پولیس رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ جوڈیشل انکوائری کی ضرورت ہے یا نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہباز گل تشدد کیس کی سماعت ہوئی ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نےکہا کہ جو کہہ رہے ہیں کہ تشدد ہوا ان کوبلا کرکہیں کہ تشدد کےنشانات دکھائیں۔جسٹس عامر نےکہا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پانچ گھنٹے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیوں نہ کیا؟شہباز گل کے وکیل نےکہا کہ کچھ تصاویر میں صرف آپ کو دکھاسکتا ہوں کیونکہ میں اپنے موکل کی پرائیویسی برقارا رکھنا چاہتا ہوں۔شہباز گل کے وکلا نے آئی جی اسلام آباد پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا۔عامر فارق کیانی نے آئی جی اسلام آباد سے ابتدائی تحقیاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت سوموار تک ملتوی کردی