لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ازیراہتمام تحفظ ختم نبوت کنونشن جامع مسجد حاجی رحمت اللہ المعروف تلواری نیو انار کلی لاہور میں مجلس لاہور کے نائب امیر پیرمیاں محمد رضوان نفیس کی صدارت میں ہوا۔ کنونشن سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ اہلیان پاکستان ختم نبوت،ناموس رسالت کا تحفظ اور قادیانیت کا ہرمقام پر تعاقبٍ کرتے رہیںگے۔ کنونشن میں مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،مجلس لاہورکے سیکرٹری جنرل مولانا علیم الدین شاکر، جے یوآئی رہنما مولانا محمداشرف گجر، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم،مولانا محمدمیاں، مولانا محمود میاں، جے یوآئی تحصیل سٹی کے امیر افضل خان، مولانا عبدالعزیز،مولانا میاں محمداسلم، مفتی محمدحمزہ، مولانا منظورالحق چترالی ودیگر علما اور کارکنان ختم نبوت نے شرکت کی۔ علماءنے 6 ستمبر کو کرکٹ گراو¿نڈ وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہونیوالی ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور تیاری کرنے کا عزم کیا۔