لاہور ( خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ جڑانوالہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جا ئیں۔ توہین قرآن میں ملوث افراد اور املاک کو آگ لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے۔اسلام تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور مذہبی شعائر کے احترام کا درس دیتا ہے۔ دوسرے مذاہب کے افراد اور عبادت گاہوں پر حملے کی قانون اور اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔، جڑانوالہ میں توہین مذہب کا واقعہ افسوسناک ہے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور عیسائیو ں کے گھروں پرحملے کرنےوالے اپنے جذبات کو کنٹر ول کریں ، واقع میں ملو ث افراد کو کٹہرے میں لا یاجائے اور شہریو ں کو تحفظ فراہم کیاجائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
جڑانوالہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جا ئیں: علامہ راغب حسین نعیمی
Aug 18, 2023