الحمراءمیں کمرشل سٹیج ڈراموں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی: عامر میر 


لاہور (نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے الحمراء مال روڈ لاہور میں کمرشل سٹیج ڈراموں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی اور ڈراموں کی تمام بکنگز منسوخ کروا دیں۔ الحمراءمال روڈ میں جاری ڈراموں میں ڈانسرز کے فحش ڈانس اور اشارے کرنے کی شکایات موصول ہونے پر عامر میر نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے مشورے کے بعد سخت ایکشن لیتے ہوئےیہ فیصلہ کیا‘ فحشڈانسرز کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں اور پروڈیوسرز پر بھی پابندی عائد کی گئی۔وزیر ثقافت عامر میر نے کہا اب الحمرا مال روڈ صرف ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کےلئے استعمال کیا جائےگا۔ الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں کمرشل ڈرامے حدود وقیود کے ساتھ جاری رہیں گے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آئندہ شکایت موصول ہوئی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

ای پیپر دی نیشن